عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی و قطعی عقائد میں شامل ، علماء

عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی و قطعی عقائد میں شامل ، علماء

عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی و قطعی عقائد میں شامل ، علماءتاجدار ختم نبوت کانفرنس، مقررین کا آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علما و مشائخ، مذہبی و سیاسی شخصیات، کارکنان اور عاشقان رسول ؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مولانا ایوب مغل نورانی، صوبائی صدر جمعیت علما پاکستان جنوبی پنجاب، مفتی اعظم خانیوال مفتی عبدالحمید چشتی، علامہ مفتی بشیر احمد سیفی، پیر نوید فرید چشتی فریدی، پیر بابر فرید چشتی، علامہ غلام فرید اظہری، پیر افضل فرید چشتی، پیر افضال معصومی اور صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین سمیت دیگر علما و مشائخ نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے ، حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے ساتھ نئی نسل کو بھی اس عقیدے کی اہمیت سے آگاہ کرے ۔ مقررین نے حالیہ دنوں میں فرزانہ باری کی جانب سے قانون توہین رسالت اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-C سے متعلق بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...