نشتر ہسپتال کے آئی ٹی نظام کے خلاف شدید احتجاج

نشتر ہسپتال کے آئی ٹی نظام کے خلاف شدید احتجاج

نشتر ہسپتال کے آئی ٹی نظام کے خلاف شدید احتجاج داخلے میں مشکلات، خوار ہونے کا دعویٰ، پرچی سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں مریضوں کو داخلے کے لیے مبینہ مشکلات اور خوار کیے جانے کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک نے نشتر گیٹ کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نشتر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آئی ٹی نظام ختم کرکے پرانا پرچی سسٹم بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات اور سٹی صدر محمد اقبال راجپوت نے کی۔اس موقع پر مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ وہ روزانہ ہسپتال آنے والے وسیب کے مریضوں کے مسائل حل کراتے ہیں، تاہم کبیروالا سے آنے والے ایک مریض کو آؤٹ ڈور سے وارڈ نمبر 10 میں داخل کرانے کے لیے انہیں بھی تقریباً تین گھنٹے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کی جانب سے داخلے کے لیے آن لائن کارروائی کے باوجود کاؤنٹر پر بار بار بتایا گیا کہ ریکارڈ آن لائن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ کاؤنٹر اور ڈاکٹر کے درمیان چکر لگانے کے بعد انہیں آئی ٹی دفتر اور پھر وارڈ نمبر 10 بھیجا گیا، جہاں نرس اور ڈاکٹر ایک دوسرے کی طرف بھیجتے رہے ۔ بالآخر نرس کی تصدیق کے بعد مریض کا داخلہ ممکن ہوا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی نظام ختم کرکے سادہ پرچی سسٹم بحال کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو تحریک نشتر کے گیٹ بند کرکے دھرنا دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...