میپکو ملازمین کے بچوں ، شہدا ء کے ورثاء کی تقرریاں

میپکو ملازمین کے بچوں ، شہدا ء کے ورثاء کی تقرریاں

میپکو ملازمین کے بچوں ، شہدا ء کے ورثاء کی تقرریاںانتظامیہ و ہائیڈرو یونین کی مشترکہ کاوش، متاثرہ خاندانوں کو روزگار فراہم

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوکے ملازمین کے بچوں کو ایمپلائز چلڈرن کوٹہ جبکہ شہدا اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں اور بیوگان کو تقرری کے لیٹرز جاری کردیئے گئے ۔ میپکو انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام انتظامیہ اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے باہمی تعاون اور مثبت ورکنگ ریلیشن شپ کا نتیجہ ہے ، جس سے متاثرہ خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا کہ ملازمین کے بچوں اور شہدا و مرحوم ملازمین کے لواحقین کو روزگار کی فراہمی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ادارے کی ترقی اور صارفین کو بجلی کی فراہمی کیلئے محنت اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیے ، اس لیے ان کے خاندانوں کی فلاح کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔ چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میاں محمد سہیل افضل نے کہا کہ مقررہ پالیسی اور میرٹ کے مطابق روزگار کی فراہمی اہم فلاحی اقدام ہے ، جس سے متاثرہ خاندانوں کو معاشی استحکام ملے گا۔ ریجنل چیئرمین میپکو ہائیڈرو یونین چوہدری غلام رسول گجر نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے بچوں کو روزگار فراہم کرنا ان کا جائز حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین ملازمین کے حقوق اور ان کے خاندانوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیریئر مینجمنٹ سید وقار عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع اللہ قریشی اور دیگر افسران و یونین عہدیداران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...