سابق ایم پی اے نواب شہریار ڈی سی سی وہاڑی کے رکن مقرر

 سابق ایم پی اے نواب شہریار ڈی سی سی وہاڑی کے رکن مقرر

سابق ایم پی اے نواب شہریار ڈی سی سی وہاڑی کے رکن مقررنوٹیفکیشن جاری، سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) حکومت پنجاب نے سابق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیراعظم نواب شہریار علی خان کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وہاڑی کا رکن مقرر کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نواب شہریار علی خان ان دنوں ذاتی و تجارتی مصروفیات کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر ہیں۔ ان کی تقرری کی خبر سامنے آنے پر علاقے کے سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہریوں اور علاقائی شخصیات نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ضلع وہاڑی کی ترقی اور عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔ مختلف حلقوں کی جانب سے نواب شہریار علی خان کیلئے مزید عزت، کامیابی اور عوامی خدمت کی توفیق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ شہریوں نے ان کے دورہ یورپ کی بھی خیر و عافیت سے تکمیل اور وطن واپسی کیلئے دعائیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...