نشتر ، ڈینگی کا 1مریض، گیسٹرو کے 65کیسز رپورٹ
نشتر ، ڈینگی کا 1مریض، گیسٹرو کے 65کیسز رپورٹخسرہ کے تین مشتبہ مریض ، منکی پاکس کے شبہ میں مریض کا ٹیسٹ منفی
ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں مختلف وبائی امراض کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی کے ایک مریض میں بیماری کی تصدیق ہوئی ہے ، جو آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے ۔ ڈینگی کے لیے مختص 74 بیڈز میں سے 73 خالی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال میں خسرہ کے 3 مشتبہ مریض بھی زیر علاج ہیں، جبکہ خسرہ کے لیے آئسولیشن وارڈ میں مختص 30 بیڈز میں سے 3 پر مریض موجود ہیں۔ منکی پاکس کے شبہ میں بھی ایک مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے ، تاہم رپورٹ کے مطابق مذکورہ مریض کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے مجموعی طور پر 65مریض رپورٹ ہوئے ، جن میں 13 مریض پیڈز ایمرجنسی جبکہ 52 مریض مین ایمرجنسی میں لائے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے لیے مختص 32 بیڈز میں سے تمام خالی ہیں اور ہسپتال میں کورونا کا کوئی مشتبہ یا تصدیق شدہ مریض زیر علاج نہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مختلف وبائی امراض کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ اور مریضوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments