خانیوال :موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل چلنے والا جاں بحق
خانیوال :موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل چلنے والا جاں بحقپیر وال میں حادثہ ،ذوالفقار کے سر میں گہری چوٹ آئی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پیرووال کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل چلنے والا ذوالفقار ولد غلام مصطفیٰ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار نے سڑک پر پیدل چلنے والے ذوالفقار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کے سر پر گہری چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث ذوالفقار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments