پٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

 پٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

پٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان پٹرول پمپس پر پانچ لیٹر کی شرط، ریلیف کاؤنٹرز پر عملہ غائب، نوٹس کا مطالبہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا ) پٹرول ریلیف سکیم کے تحت شہریوں کو 500 روپے کی رعایت دینے کے لیے شرائط میں نرمی اور ٹوکن کے ذریعے ریلیف کی سہولت متعارف کرائی گئی، تاہم جہانیاں میں اس پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض پٹرول پمپس پر 500 روپے ریلیف کے حصول کے لیے کم از کم پانچ لیٹر پٹرول ڈلوانے کی شرط عائد کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ سکیم سے متعلق نئی ہدایات تاحال مکمل طور پر موصول نہیں ہوئیں، جبکہ رجسٹریشن ایپ اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث بھی دشواری پیش آ رہی ہے ۔ شہریوں نے شکایت کی کہ بعض مقامات پر دفتری اوقات کے بعد عملہ موجود نہ ہونے کا جواز بنا کر انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے ، جبکہ ریلیف کاؤنٹرز پر بھی عملہ موجود نہیں ہوتا۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے سکیم پر مؤثر اور شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...