عمیر قتل کیس، ایک ملزم کو سزائے موت، دو کو عمرقید
عمیر قتل کیس، ایک ملزم کو سزائے موت، دو کو عمرقید عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو مختلف سزائیں سنائیں
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )عمیر جٹ قتل کیس مقدمہ نمبر 1746/23، زیر دفعہ 302 ت پ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم حسن منیر کو سزائے موت جبکہ ملزمان مستنصر تارڑ اور اسامہ بھٹی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ مقدمے کی مؤثر تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے میں انسپکٹر غازی جاوید نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی تفتیش کے نتیجے میں مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد ملی۔ انسپکٹر غازی جاوید اس وقت سی سی ڈی وہاڑی میں تعینات ہیں۔ عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مؤثر تفتیش، ٹھوس شواہد اور میرٹ پر فیصلے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے اہم ہیں۔ شہریوں نے انسپکٹر غازی جاوید کی تفتیشی کاوشوں کو بھی سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments