پیغام پاکستان کا مقصد امن، اعتدال کو فروغ دینا ہے :زاہد محمود
پیغام پاکستان کا مقصد امن، اعتدال کو فروغ دینا ہے :زاہد محمود سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں:مقررین کا سیمینار سے خطاب
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ سیرت النبی ؐ ہماری زندگی کے لیے کامل نمونہ ہے جبکہ متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان قومی اتحاد، امن اور استحکام کا پیغام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیر اہتمام بلدیہ بوریوالا میں منعقدہ دسویں سالانہ سیرت رحمت للعالمین و پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں، چوہدری خبیب یونس کسیلیہ، سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان اور علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دینا اور انتہاپسندی و دہشت گردی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے متفقہ طور پر دہشت گردی اور سرکاری اداروں پر خودکش حملوں کو حرام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اختلافات مکالمے سے حل کرنے پر زور دیا اور سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments