نان سیلری بجٹ کا نیا فارمولا، کھیلوں کیلئے پانچ فیصد حصہ مختص

نان سیلری بجٹ کا نیا فارمولا، کھیلوں کیلئے پانچ فیصد حصہ مختص

نان سیلری بجٹ کا نیا فارمولا، کھیلوں کیلئے پانچ فیصد حصہ مختصسربراہان کو ایس آئی ایس پر گراؤنڈ ، کھلی جگہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نئے نان سیلری بجٹ (این ایس بی) فارمولے کے تحت سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مجموعی بجٹ کا 5 فیصد حصہ مختص کر دیا ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت سکولوں کو فنڈز کی تقسیم میں کھیلوں کے میدان اور کھلی جگہ سے متعلق درست معلومات کو اہم اشاریہ قرار دیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) میں اپنے ادارے کے اوپن ایریا، گراؤنڈ اور کھیلوں سے متعلق معلومات فوری طور پر درست اور مکمل کریں۔ محکمہ کے مطابق ایس آئی ایس میں درست اور بروقت معلومات درج کرنا ہر سکول کی ذمہ داری ہوگی، تاکہ متعلقہ ادارے کو نئے فارمولے کے تحت اپنے جائز فنڈز کا حصہ مل سکے ۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی سکول نے مطلوبہ معلومات بروقت اپ ڈیٹ نہ کیں تو اسے نان سیلری بجٹ کے جائز فنڈز کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مالی نقصان سے بچنے کے لیے ایس آئی ایس کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل اور درست کیا جائے ۔ محکمہ کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا، طلبہ کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں سے متعلق سہولیات بہتر بنانا ہے ۔ حکام نے سکول سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ نئی پالیسی کے تحت مختص فنڈز سے مؤثر انداز میں استفادہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...