مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کی عاملہ تشکیل نو

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کی عاملہ تشکیل نو

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کی عاملہ تشکیل نوحمزہ صفدر ناظم، عبیدالرحمن ناظم عمومی، محمد شعیب ظفر ناظم اطلاعات منتخب

ملتان (خصوصی رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کی عاملہ کی تشکیل نو کر دی گئی۔ تنظیمی مشاورت کے بعد نئی عاملہ کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق حمزہ صفدر کو ناظم، عبیدالرحمن کو ناظم عمومی جبکہ محمد شعیب ظفر کو ناظم اطلاعات منتخب کیا گیا ہے ۔ نومنتخب ذمہ داران نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی دینی، فکری اور نظریاتی تربیت کرنا اور انہیں غلبہ اسلام، استحکام پاکستان اور تعمیر ملت کی جدوجہد کے لیے تیار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں اسلامی تشخص، ملی شعور اور حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اس کا استحکام باشعور، باکردار اور نظریاتی نوجوان نسل سے وابستہ ہے ۔ نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ تنظیم طلبہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے جوڑنے ، اسلامی اقدار کے فروغ اور ملک و ملت کی تعمیر میں نوجوانوں کے مؤثر کردار کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فکری رہنمائی اور ان کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ نئی عاملہ تنظیمی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور طلبہ کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...