دس لاکھ کا بوگس چیک، سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) مقامی عدالت کے حکم پر تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے گھریلو تنازع کے بعد فیملی کورٹ میں طے پانے والے صلح نامے کے تحت خاتون کو حق مہر اور زیورات کی مد میں دیے گئے 10 لاکھ روپے کے مبینہ بوگس چیک پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
وارڈ نمبر 14-بی کی رہائشی فریحہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج و جسٹس آف پیس کوٹ ادو غلام مرتضیٰ اپل کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی شادی محمد کامران سے ہوئی تھی، جس سے ایک بیٹی ام ہانیہ ہے ۔ گھریلو ناچاقی کے باعث معاملہ فیملی کورٹ پہنچا، جہاں فریقین کے درمیان تحریری صلح نامہ طے پایا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق سابق شوہر نے بیٹی کے ماہانہ خرچ کے لیے 8 ہزار روپے اور حق مہر و زیورات کی مد میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments