کوٹ ادو:منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

 کوٹ ادو:منشیات فروش  گرفتار، چرس برآمد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 560 گرام چرس برآمد کرلی۔

تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد یعقوب گشت و پڑتال کے دوران کیپکو پل پر موجود تھے کہ ایک شخص پولیس کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے گھیرے میں لے کر قابو کرلیا۔ جامع تلاشی کے دوران ملزم عبدالمتین، سکنہ محلہ عارف آباد کوٹ ادو، کے قبضے سے شاپر میں لپٹی 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...