چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

 چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محرومنقدی، زیورات، موٹرسائیکلیں، موبائل فون اور دیگر سامان چوری

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں عتیق کی سولر پلیٹ، صدر شجاع آباد کے علاقے میں انیلہ کا سامان، صدر جلالپور کے علاقے میں عمران کی نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔ کینٹ کے علاقے سے شاہ زیب جبکہ چہلیک کے علاقے سے امیر کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ قطب پور کے علاقے میں اویس کا موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں وحید کی موٹرسائیکل جبکہ دہلی گیٹ کے علاقے میں ریحان اور صائمہ کے موبائل فونز چوری ہوگئے ۔دولت گیٹ کے علاقے میں ذوالفقار کا سامان، حرم گیٹ کے علاقے میں احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔

، بی زیڈ کے علاقے میں رفیق کا بجلی کا میٹر، صدر کے علاقے میں صابر کی بکری اور افضل کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ قادر پور راں کے علاقے میں جمشید کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیا گیا۔ ادھر تھانہ گلگشت کے علاقے میں آمنہ عروج سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...