پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی میں کوٹ ادو کو نمائندگی نہ ملنے پر اظہار تشویش
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلزپارٹی ضلع کوٹ ادو کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں نمائندگی نہ ہونے پر پارٹی عہدیداران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے کوٹ ادو کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلع کوٹ ادو کا اجلاس ضلعی صدر مظہر خان کشک کی زیرصدارت ہوا ‘ شرکاء نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ دیگر اضلاع کی طرز پر کوٹ ادو کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں بھی پارٹی کے تنظیمی عہدیداران میں سے کسی رہنما کو شامل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments