جہانیاں ، نہروں میں دریائی بوٹی کی بھرمار‘پانی کی روانی متاثر

جہانیاں ، نہروں میں دریائی  بوٹی کی بھرمار‘پانی کی روانی متاثر

جہانیاں (نامہ نگار)جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد اور گردونواح کی نہروں میں دریائی بوٹی کی بھرمار کے باعث پانی کی روانی متاثر ہونے لگی، جس سے کسان اور شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق 5 آر، ٹن آر، 6 آر، ٹن آر مین اور لوئر باری دوآب نہروں میں جڑی بوٹیاں مسلسل جمع ہورہی ہیں۔ متعدد بار انتظامیہ اور بیلدار کو آگاہ کرنے کے باوجود نہروں کی صفائی نہیں کی جاسکی۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ لوئر باری دوآب نہر میں جڑی بوٹیوں کی بھرمار کے باعث کئی مقامات پر پانی کی روانی کم یا بند ہوجاتی ہے ۔ کئی کئی روز پانی نہ ملنے پر مقامی کسان اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے بوٹیاں نکالنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...