دھی رانی پروگرام، 33درخواستوں کی جانچ، 26 امیدوار اہل قرار

دھی رانی پروگرام، 33درخواستوں  کی جانچ، 26 امیدوار اہل قرار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ کی زیرصدارت دھی رانی پروگرام کے تحت موصول درخواستوں کی ویریفکیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

 اسسٹنٹ کمشنر آفس چوک سرور شہید میں ہونے والے اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سپیشل برانچ اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دھی رانی پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں اور امیدواروں کی اہلیت کا دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مجموعی طور پر 33 درخواستیں موصول ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...