تاجر وں کے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچا کر حل کرائینگے ، شیراز کاظمی
دوکوٹہ (نامہ نگار) میلسی کی معروف کاروباری شخصیت سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع وہاڑی منتخب ہونے پر چودھری سجاد آرائیں، چوہدری عباس علی اور چوہدری محبوب احمد نے مبارکباد دی۔
اس موقع پر نومنتخب صدر سید شیراز حسین کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل میلسی کی تاجر تنظیموں کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی زیادہ سے زیادہ ممبرشپ حاصل کرنی چاہیے تاکہ فورم پر میلسی کی بھرپور نمائندگی ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، جن کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ تاجروں کے مسائل حل ہونے سے ملکی معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments