مویشیوں کی آزادانہ آمدورفت سے شجر کاری مہم متاثر
پابندی کے باوجود مٹر گشت، سڑک کنارے لگائے پودے اجاڑنے لگے
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرسبز پنجاب اور شجرکاری کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر درخت اور پودے لگانے کی مہم جاری ہے مگر دوسری جانب انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ناقص نگرانی کے باعث وہاڑی شہر میں مویشیوں کی آزادانہ آمدورفت نے حکومتی شجرکاری مہم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے شہری حدود میں مویشیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود سڑکوں پر گھومتے مویشی نہ صرف ٹریفک کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں بلکہ سڑکوں کے کنارے لگائے گئے قیمتی پودوں اور درختوں کو بھی کھا کر شجرکاری کی محنت ضائع کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہری حدود میں سرعام مویشیوں کے گھومنے پھرنے کی حوصلہ شکنی اور پابندی کے واضح احکامات کے باوجود متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں وہاڑی بورے والا روڈ پر سڑک کے اطراف لگائے گئے پودوں اور درختوں کو مویشیوں کے کھانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بے لگام مویشی شجرکاری کے تحت لگائے گئے پودوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت سرسبز پنجاب کیلئے قومی خزانے سے وسائل خرچ کرکے شجرکاری کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments