مریم نواز ہسپتال ، نائٹ شفٹ میں غیرحاضری پر کارروائی

مریم نواز ہسپتال ، نائٹ شفٹ میں غیرحاضری پر کارروائی

سی ای او ہیلتھ کا دورہ، انتظامی اختیارات تبدیل، ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت

مونڈکا (نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ فیاض گوپانگ نے مریم نواز ہسپتال شاہ جمال کا اچانک دورہ کیا۔ نائٹ شفٹ کے دوران عملے کی غیرحاضری کا معاملہ سامنے آنے پر ہسپتال انتظامیہ کو سخت انتظامی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر عبدالرشید سے ڈی ڈی او پاور واپس لے کر ڈاکٹر عاصم حسین سرانی کو سونپ دی گئی ہے ، جبکہ مختلف شعبوں میں تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی تبدیل کردی گئی ہیں۔نئے انتظامی احکامات کے مطابق جو اہلکار اپنی مقررہ ڈیوٹی پر حاضر ہوکر فرائض انجام دے گا، اسی کی ہسپتال میں تعیناتی برقرار رکھی جائے گی۔ ہسپتال میں ڈیوٹی سے غفلت اور غیرحاضری کی شکایات کے خاتمے کیلئے نگرانی کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں خصوصاً نائٹ شفٹ کے دوران عملے کی غیرحاضری سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے تمام اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی کی جائے ۔محکمہ صحت کے اقدامات سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت اور غیرحاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اہلکاروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...