انرویل کلب کا دارالفلاح کا دورہ خواتین وبچوں میں امدادی سامان تقسیم
ملتان(لیڈی رپورٹر)انرویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی صدر حنا چغتائی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین انرویل انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 343 سعدیہ کرمانی اور چارٹر صدر انرویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن طاہرہ نجم کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالفلاح کا دورہ کیا۔
اس موقع پر دارالفلاح میں مقیم خواتین میں راشن جبکہ بچوں میں کھانے پینے کی اشیا کے پیکٹس اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔ سپرنٹنڈنٹ دارالفلاح امبر شہزادی نے وفد کا استقبال کیا اور ادارے میں تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرایا۔ وفد نے انتظامات کو سراہتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ امبر شہزادی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments