انٹر سیکنڈ اینول ، سنگل فیس داخلہ فارم کی آخری تاریخ 6 اکتوبر مقرر
ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے سیکنڈ اینول (سپلیمنٹری) امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔۔۔
سپلیمنٹری آنے والے یا حاصل کردہ نمبروں میں اضافے کیلئے دوبارہ امتحان دینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے سیکنڈ اینول امتحانات کا باقاعدہ آغاز 3 نومبر 2026 سے ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی زحمت اور اضافی فیس سے بچنے کیلئے مقررہ تاریخ سے قبل اپنے داخلہ فارم اور فیس آن لائن یا متعلقہ بورڈ کے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق لازمی جمع کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments