ویمن یونیورسٹی میں انتظامی تین روزہ تربیت اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی میں انتظامی تین روزہ تربیت اختتام پذیر

ملازمین کو دفتری امور، رابطہ کاری، ٹیم ورک اور وقت کے استعمال پر تربیت دی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام انتظامی ملازمین کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کیلئے منعقدہ تین روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد انتظامی امور انجام دینے والے ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانا، دفتری کارکردگی میں اضافہ اور یونیورسٹی کے انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا۔تین روزہ تربیتی پروگرام کے دوران انتظامی ملازمین کو دفتری امور، پیشہ ورانہ رویوں، ادارہ جاتی کارکردگی، مؤثر رابطہ کاری، ٹیم ورک، وقت کے مؤثر استعمال اور انتظامی ذمہ داریوں سمیت مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔ تربیتی نشستوں میں شرکا کو عملی مثالوں اور جدید طریقہ کار کے ذریعے فرائض زیادہ مؤثر انداز میں انجام دینے کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں انتظامی عملے کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ جدید دور میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ملازمین کی مسلسل تربیت اور استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ یونیورسٹی انتظامی و تدریسی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ کارکردگی، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...