لڑائی جھگڑے کے واقعات، 12 سالہ بچی سمیت چار زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات، 12 سالہ بچی سمیت چار زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں 12 سالہ بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔

 پولیس نے واقعات کے حوالے سے کارروائی شروع کردی۔قطب پور پولیس کو داتا کالونی کے رہائشی عبدالرحمن نے بتایا کہ اس کی ماموں زاد بہن 12 سالہ علیشبہ گلی سے گزر رہی تھی کہ وہاں دو افراد جھگڑ رہے تھے ۔ اسی دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی، جس کی گولی علیشبہ کی پسلی میں لگی۔ وہ خون میں لت پت ہوکر زمین پر گر گئی۔، جسے علاج کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس کو کالی پل کے رہائشی غلام مصطفی نے اطلاع دی کہ منیر نے اپنی سابقہ اہلیہ 24 سالہ خاتون کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا۔ متاثرہ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم منیر کو گرفتار کرلیا۔ادھر تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ آباد میں تصور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق تصور قریشی وغیرہ نے علاقے میں مبینہ طور پر غیرقانونی مذبحہ خانہ قائم کر رکھا تھا، جس کے فضلے سے پھیلنے والی بدبو پر علاقہ مکین پریشان تھے ۔ مکینوں کی جانب سے متعدد بار متعلقہ افراد کو منع کرنے کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کو غیرقانونی مذبحہ خانے کے خلاف درخواستیں بھی دی گئی تھیں، جو جھگڑے کی وجہ بنی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...