ہسپتال کا سائیڈ گیٹ بند کرنے پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج

ہسپتال کا سائیڈ گیٹ بند کرنے پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج

مریضوں کو مصروف شاہراہ سے ہسپتال آنا پڑے گا، فیصلہ واپس لیں : شہری

جہانیاں ( نمائندہ دنیا ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے شہر کی تمام آبادیوں سے ملحقہ گیٹ کو انتظامیہ کی جانب سے بند کرنے کے فیصلے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے اور فوری طور پر گیٹ بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مذکورہ گیٹ غریب آباد، جلال آباد، ہاؤسنگ سکیم، 111 ٹن آر، نیو کالونی، فریدہ آباد، چک 112 ٹن آر، اندرون شہر اور دیگر آبادیوں کے مریض مرد و خواتین اور بچوں کے لیے اہم راستہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیٹ بند ہونے کی صورت میں سینکڑوں مریضوں کو لاہور کراچی مین سپر ہائی وے والے گیٹ سے ہسپتال داخل ہونا پڑے گا، جسکے باعث مصروف شاہراہ پر آمدورفت میں اضافہ ہوگا اور حادثات کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔ اہل علاقہ کے مطابق پہلے ہی رانگ سائیڈ استعمال کرنے کے باعث جان لیوا حادثات پیش آ رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سائیڈ گیٹ بند کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...