زیادہ کرایہ لینے پرپٹرولنگ پولیس نے ویگن ڈرائیور پکڑ لیا
بورے والا ( نمائندہ دنیا )سواریوں سے مقررہ کرائے سے زائد رقم وصول کرنے اور ویگن میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنے کے الزام میں پٹرولنگ پولیس نے ویگن ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کیلئے۔۔۔
متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔مجاہد کالونی کے رہائشی کاشف قریشی کی ویگن میں مبینہ طور پر گنجائش سے زائد سواریاں بٹھائی گئی تھیں جبکہ مسافروں سے مقررہ کرائے سے زیادہ رقم بھی وصول کی جا رہی تھی۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر نے پٹرولنگ پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پولیس نے ویگن کو روک کر دیگر مسافروں سے بھی کرائے اور سواریاں بٹھانے کے حوالے سے تصدیق کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments