اولیاء کی زندگیاں قرآن وسنت پر عمل کا نمونہ،محبوب عالم

اولیاء کی زندگیاں قرآن وسنت پر عمل کا نمونہ،محبوب عالم

خواجہ مخدوم حافظ غلام مصطفی نے محبت ، اخلاص ،تقوی ،خدمت کا پیغام عام کیا

ملتان (کرائم رپورٹر)دربار حضرت قاضی مٹھوؒ کے سجادہ نشین مخدوم محبوب عالم سبحانی قریشی نے کہا ہے کہ اولیائے کرامؒ کی زندگیاں قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کا عملی نمونہ ہیں۔ حضرت خواجہ مخدوم حافظ غلام مصطفی ؒ نے محبت، اخلاص، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا پیغام عام کیا۔ عرس کی محافل کا مقصد صرف عقیدت کا اظہار نہیں بلکہ بزرگانِ دین کی تعلیمات کو یاد کرنا اور ان پر عمل کرنے کا عہد کرنا بھی ہے ۔وہ حافظ جمال روڈ پر واقع حضرت خواجہ مخدوم حافظ غلام مصطفیؒ کے 57ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز محفلِ چراغاں کی تقریب سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی مخدوم فیض مصطفی قریشی تھے ۔ اس موقع پر جماعت اہلِ سنت کے صوبائی ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ذوالفقار قمر فریدی، مولانا کاشف، مولانا فاروق، سید عبدالواسع، محمد عاصم گولٹروی، قاری محمد عمران، مریدین، عقیدت مندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...