موسم سرما کی آمد،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال میں موسم سرما کی آمد پر انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کو مشکلات کا سامنا ۔۔۔۔
دکانداروں کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین کی خریداری بھی متاثر ہورہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ رہی ہیں، ایسے میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ بن گیا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے ، مارکیٹ میں قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔ شہریوں کے مطابق مہنگائی کے باعث عام آدمی کیلئے ضروری اشیا خریدنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ، اس لیے متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments