پیر مبارک علی شاہؒ اور غلام جعفر شاہؒ کے عرس کی آخری نشست

پیر مبارک علی شاہؒ اور غلام جعفر شاہؒ  کے عرس کی آخری نشست

ملتان (کرائم رپورٹر) حضرت پیر مبارک علی شاہؒ کے 50ویں سالانہ عرس مبارک اور سائیں حاجی غلام جعفر شاہؒ کے 9ویں سالانہ عرس مبارک کی آخری نشست محفل سماع کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

 اختتامی تقریب سے سجادہ نشین سائیں محمد اشرف علی جعفری بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس ختم نبوتؐ، ناموس صحابہؓ اور ناموس اہل بیتؓ پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔ اولیائے کرام کے آستانوں سے ہمیں یہی درس ملتا ہے اور ہم اس پیغام کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضور اکرمؐ کی اطاعت کو اپنی زندگی کا شعار بنایا جائے تاکہ آخرت سنواری جا سکے ۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کیا، وہ بلند مقام پر فائز ہوئے اور آج بھی ان کے آستانوں سے لوگ فیض حاصل کر رہے ہیں۔تقریب میں میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی، محمد ظفر اقبال، صوفی عبدالکریم، محمد عادل، صاحبزادہ عمان اللہ جعفری بخاری، صاحبزادہ علی احمد جعفری بخاری، عبید الرحمن، رانا عرفان الاسلام، محمد ارشد، قاری غلام مصطفیٰ مہروی، محمد عامر، محمد اعجاز بھٹہ، رانا محبوب احمد، شیخ عبدالستار، حافظ عبداللہ، ڈاکٹر محمد اکرم شاد، مجاہد گجر، محمد احد، محمد حفیظ، محمد سجاد بھٹہ، اہل شہر اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اختتامی نشست میں ممتاز سعیدی و ہمنوا نے قوالی پیش کی اور محفل سماع میں روحانی کیفیت پیدا کر دی۔ آخر میں صاحبزادہ عمان اللہ جعفری بخاری نے ختم شریف پڑھا، جبکہ سجادہ نشین سائیں محمد اشرف علی جعفری بخاری نے ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...