صنعتی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، پی سی پی اے
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد مشتاق احمد، میاں حماد احمد اور فور برادر کے سی ای او جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں اور ممبران کے مسائل کے حل کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعد اکبر خان نے ہمیشہ بے لوث ہو کر پی سی پی اے کے لیے کردار ادا کیا، جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میاں حماد احمد نے کہا کہ پی سی پی اے صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی، جس کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ جنرل میٹنگ اور حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جاوید سلیم قریشی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
تقریب میں عبدالستار، اطہر فدا حسین گادی، فرحان عزیز، محمد سرور راہی، محمد علی رضا، راؤ افضل، جمشید اقبال چیمہ، رؤف الرحمن، آصف مجید، میاں افتخار احمد، الطاف شاہد، شاہد کلیم، خالد حمید، خواجہ ریاض، اعظم چیمہ اور ملک شمشیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکا نے پی سی پی اے کے عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری راؤ محمد علی رضا نے سپاسنامہ پیش کیا، جس کی منظوری دے دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments