گھی سے لدا ٹرک الٹ گیا،دو افراد زخمی

گھی سے لدا ٹرک  الٹ گیا،دو افراد زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)فاطمہ جناح ٹاؤن گیٹ نمبر 2 کے قریب گھی سے لدا مزدہ ٹرک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق مزدہ ٹرک سلطان گھی مل سے گھی لوڈ کرکے غلہ منڈی کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں ٹرک پر سوار 46 سالہ ماجد اور 28 سالہ مبشر رمضان شدید زخمی ہوئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک الٹنے کے باعث اس کے فیول ٹینک سے پٹرولیم مصنوعات کا اخراج شروع ہوگیا، جس پر فائر وہیکل بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو کارڈن آف کرکے عوام کی آمدورفت محدود کردی اور حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشن مکمل کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...