اللہ کی اطاعت سے آخرت سنواری جا سکتی :معصوم نقشبندی

 اللہ کی اطاعت سے آخرت  سنواری جا سکتی :معصوم نقشبندی

ملتان (کرائم رپورٹر)پیر حضرت خواجہ معصوم نقشبندی مجددی نے حاجی عبدالغفور بھٹہ کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل ذکر اللہ و ذکر مصطفیٰ ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاوی زندگی عارضی ہے اور ہر انسان نے بالآخر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے ۔

 اس لیے دنیا میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ؐکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ باجماعت پنجگانہ نماز کی پابندی کی جائے ، نیک اعمال میں اضافہ کیا جائے اور حقوق اللہ و حقوق العباد کا خیال رکھا جائے ۔ کسی کی دل آزاری اور حق تلفی سے گریز کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ نے فتنوں کے دور میں کلمہ حق بلند کیا اور ان کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ آج کے مسائل کا حل بھی دینی تعلیمات پر عمل میں ہے ۔

 ختم نبوت ؐ، عظمت صحابہؓ اور اہل بیتؓ کا احترام ہماری ذمہ داری ہے ۔۔، نئی نسل کو بھی ان تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا۔ اولیائے کرام کے آستانے اللہ تعالیٰ کی محبت اور دینی تعلیمات کا مرکز ہیں، ان کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا و آخرت سنواری جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر محمد عثمان معصوم طاہری، عبدالغفور بھٹہ معصومی، قاری محمد فیاض معصومی، محمد عبدالرؤف بھٹہ معصومی، محمد عقیل بھٹہ معصومی، حاجی محمد توصیف معصومی، حاجی اللہ وسایا معصومی، محمد دانیال عثمان، محمد احمد عثمان، محمد ابوبکر صدیق معصومی، حاجی طاہر، رمضان کمبوہ اور دیگر نے تلاوت و نعت پیش کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...