میپکو :وہاڑی سرکل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے افسران کو ہدایات

 میپکو :وہاڑی سرکل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے افسران کو ہدایات

میپکو :وہاڑی سرکل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے افسران کو ہدایات میٹر ریڈنگ، بلنگ ، ریکوری اور زیرالتوا کیسز مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکل کی کارکردگی بہتر بنانے اور میٹر ریڈنگ، بلنگ، ڈیٹیکشن و ریکوری کے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کیے جائیں۔ آن لائن اجلاس میں انہوں نے ایکسین، ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ بیجز کی ریڈنگ بروقت مکمل کرکے آئی پی ایس پر ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے ، جبکہ تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے میٹر خرابی کی دو ماہ سے زائد مدت والے تمام ایم سی اوز لازمی تبدیل کرنے اور تین ماہ یا اس سے زائد عمر کے ہائی ایج کیسز کی سو فیصد کلیئرنس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وہاڑی، بورے والا اور میلسی ڈویژنوں کے افسران کو فیلڈ سٹاف کی مؤثر نگرانی اور مقررہ ٹائم لائن میں اہداف مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمرشل منیجر بلال حسن گیلانی نے سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی یقینی بنانے پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...