چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم
ممتاز آباد میں عثمان غنی سے 2ملزم 20 لاکھ چھین کر فرار، وقاص کے گھر بھی واردات
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے واقعات کی اطلاعات ملنے پر تحقیقات شروع کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے لوہار کالونی میں عثمان غنی سے دو مسلح نامعلوم ملزم اسلحے کے زور پر 20 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے چونگی نمبر 8 میں پرویز کا ویسپا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ۔تھانہ صدر کے علاقے میں وقاص ٹاؤن میں ملک زاہد اقبال نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم چور گھر سے نقدی اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ اسی تھانے کے علاقے ٹینک چوک میں خضر نے بتایا کہ نامعلوم چور میرج ہال سے ایک لاکھ روپے نقدی لے اڑے ۔پولیس نے متاثرہ شہریوں کی اطلاعات پر مقدمات کے اندراج اور ملزموں کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments