قلعہ کہنہ، تاریخی فصیل کا اپ گریڈیشن منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم

قلعہ کہنہ، تاریخی فصیل کا اپ گریڈیشن منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم

لنگر خانہ، فوڈ سٹریٹ سمیت تاریخی مقامات کی حیثیت بحال کی جائیگی :ڈپٹی کمشنر

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب و تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے قلعہ کہنہ اور تاریخی فصیل کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں والڈ سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قلعہ کہنہ، لنگر خانہ، فوڈ سٹریٹ اور فضیل کی اپ گریڈیشن سمیت تاریخی مقامات کی بحالی سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے اور تمام ترقیاتی امور کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے کہا کہ قلعہ کہنہ، لنگر خانہ، فوڈ سٹریٹ اور فصیل کی اپ گریڈیشن سے ان مقامات کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی جبکہ شہریوں اور سیاحوں کیلئے بہتر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ تاریخی ورثے کے تحفظ اور ملتان کے قدیم تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...