بوریوالا کچہری میں تصادم، کلرک اور وکیل سمیت متعدد زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا) کچہری میں زمین کے تنازعے پر مبینہ مسلح تصادم اور تشدد کے واقعات میں کلرک اور ۔۔۔
وکیل سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ بار ایسوسی ایشن نے پولیس کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو ہڑتال اور کچہری میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار دفتر میں مبینہ طور پر پانچ مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کلرک رانا ارشد علی، خرم ریاض ایڈووکیٹ اور حسن زخمی ہو گئے ۔ رانا ارشد علی کے مطابق وہ صدر بار ایسوسی ایشن رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ اور خرم ریاض ایڈووکیٹ کے ہمراہ کام کے سلسلے میں تحصیلدار دفتر پہنچے تو روڑے خان، اظہر، فخر، زین عباس اور رضوان نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments