لین دین کا تنازع ، فائرنگ، نوجوان جاں بحق، باپ زخمی

لین دین کا تنازع ، فائرنگ، نوجوان جاں بحق، باپ زخمی

واقعہ قصبہ گجرات میں ہمسائیوں کے درمیان پیش آیا، قانونی کارروائی جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) قصبہ گجرات میں دودھ کے پیسوں کے لین دین پر جھگڑے کے دوران مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا 55 سالہ والد شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قصبہ گجرات کے علاقے موضع بیت سونی، بستی انگڑا کے رہائشیوں کے درمیان دودھ کے پیسوں کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز اسی رنجش پر دونوں فریقین کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی ہوئی، جس پر مبینہ طور پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے محمد حسین اور اس کا نوجوان بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے محمد حسین کی دائیں ٹانگ بھی متاثر ہوئی اور ہڈی ٹوٹ گئی۔ اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر قصبہ گجرات منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...