میلسی،نمایاں خدمات پر اساتذہ میں اعزازی ایوارڈز تقسیم
اے سی کی شرکت، اساتذہ کی تعلیم و تربیت کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش
میلسی (نامہ نگار)میلسی کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری اساتذہ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کا اہتمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) میلسی محمد ناصر چودھری نے کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسروں، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر محبوب احمد، محمد اویس سلیم، ممتاز احمد، واجد علی، شاہد اقبال، عمران عباس، ذیشان اختر، حافظ محمد اسلم، سجاد حسین، عاشق حسین، عرفان شاہ، خدیجہ بی بی، راشدہ پروین، لاریب بی بی، ماریہ شفیق، علیمہ بی بی، سمیع اللہ لطیف اور تمینہ لطیف سمیت دیگر اساتذہ میں اعزازی ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments