وہاڑی ، واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک سال بعد بھی غیر فعال
چک 30ڈبلیو بی کے مکین صاف پانی سے محروم، پلانٹ فوری فعال بنانے کا مطالبہ
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں چک نمبر 30 ڈبلیو بی میں ایک سال قبل فراہم کیا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ تاحال فعال نہ ہو سکا، جس کے باعث اہل علاقہ صاف پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ مقامی رہائشی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے فیس بک پیج پر مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔شہری کے مطابق گاؤں میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے دعوؤں کے باوجود کوئی نمایاں پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے حلقے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی مطالبہ کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل اور فعالیت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کی طویل عرصے سے بندش متعلقہ محکمے کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، پلانٹ غیر فعال ہونے کی وجوہات معلوم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments