چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن

چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن

چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص سے علاج ممکنخواتین میں شعور اجاگر کرنا ضروری، بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے ، سعدیہ کرمانی

ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ خواتین میں اس مرض سے بچاؤ، علامات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام کلبز بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برائے متاثرہ سماعت میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی صحت کے حوالے سے شعور پیدا کریں، باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوری طور پر مستند معالج سے رجوع کریں۔سیمینار کی مہمان خصوصی اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مینار کی پروفیسر ڈاکٹر قرۃ العین ہاشمی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے جسم میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلیوں پر توجہ دیں اور بلا جھجھک گھر والوں کو آگاہ کریں۔ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے مرض پر قابو پانے کے امکانات بہتر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے طالبات کو چھاتی کے سرطان کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔سابق چیئرمین جینا اعجاز نے کہا کہ ایسے سیمینارز کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور انہیں اپنی صحت کے بارے میں ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ترغیب دینا ہے ۔تقریب سے پرنسپل ثمینہ رحمان، سعدیہ طارق اور امبرین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...