سندھ کے 20 زیرتربیت افسروں کے وفد کاپیف کا دورہ
سندھ کے 20 زیرتربیت افسروں کے وفد کاپیف کا دورہمعیاری تعلیم، تعلیمی اصلاحات ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگراموں پر بریفنگ
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت سندھ کے فرسٹ کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 20 زیرتربیت افسران نے نیشنل اسٹڈی ٹور کے سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تعلیمی اصلاحات، مختلف تعلیمی پروگراموں اور سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے نظام سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے وفد کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے افسران کو فاؤنڈیشن کے مقاصد، طریقہ کار اور صوبے میں مفت و معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔شاہد فرید نے بتایا کہ پیف سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے مستحق اور محروم طبقات کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ وفد کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام، نواز شریف سکولز آف ایمننس، ایڈ ٹیک اے ایل پی، فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکولز، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام کے مقاصد اور طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔افسران کو بتایا گیا کہ ان پروگراموں کے ذریعے تعلیمی سہولیات بہتر بنانے اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ وفد کے ارکان نے پیف کی تعلیمی خدمات، اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو سراہتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ان اقدامات کو اہم قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments