بچی کے کپڑوں کو آگ لگنے کا واقعہ، پولیس کی تحقیقات شروع

 بچی کے کپڑوں کو آگ لگنے کا واقعہ، پولیس کی تحقیقات شروع

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ قطب پور پولیس نے بچی کے آگ سے معمولی جھلسنے کے واقعے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بلال چوک کی رہائشی صوبیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی فریحہ قریبی دکان سے چیز خرید کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے سگریٹ جلانے کے بعد ماچس کی جلتی ہوئی تیلی نیچے پھینکی، جو بچی کے کپڑوں پر جاگری اور انہیں آگ لگ گئی۔ واقعے میں بچی معمولی جھلس کر زخمی ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو علاج کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تسلی بخش قرار دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...