شہری ودیہی علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی جاری، عبدالحفیظ بھٹی

شہری ودیہی علاقوں میں بجلی چوروں  کیخلاف کارروائی جاری، عبدالحفیظ بھٹی

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن کرکے بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے ۔مقدمات درج، گرفتاریاں کرواکر حوالات بھیجاجائے ۔ اس سلسلے میں تمام ایس ڈی اوز اور متعلقہ فیلڈ سٹاف اپنی اپنی حدود میں نگرانی کا نظام مؤثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشنل افسروں کے منعقدہ آن لائن اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...