میپکو لائن سٹاف کو حفاظتی آلات فراہم،ایس او پیز پر عملدر آمد کا حکم

میپکو  لائن  سٹاف  کو  حفاظتی  آلات فراہم،ایس  او پیز  پر عملدر  آمد  کا  حکم

5ہزار 600ٹول بیگز، 41ارتھ ریزسٹنس ٹیسٹرز فراہم،برقی تنصیبات پر کام سے قبل مقررہ حفاظتی ضوابط، پرمٹ ٹو ورک اور حفاظتی طریقہ کار پر عمل کیا جائے،گل محمد

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہدکی ہدایت پرڈسٹری بیوشن نظام کی دیکھ بھال، مرمت اور بحالی کے دوران لائن سٹاف کو درپیش خطرات سے بچنے اورقیمتی جانیں محفوظ بنانے کے لئے مختلف حفاظتی آلات فراہم کردیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ میپکو کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ بجلی کی تنصیبات پر کام کرنے والے فیلڈ سٹاف کو جدید حفاظتی آلات کی فراہمی اور سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کے ذریعے حادثات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایلوکیشن آرڈر کے مطابق ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی اور کنسٹرکشن فارمیشنز کے لئے مجموعی طور پر150 سیفٹی بیلٹس،5600 لائن مین ٹول بیگز اور 41 ارتھ ریزسٹنس ٹیسٹرز فراہم کئے گئے ہیں تاکہ فیلڈ سٹاف کو کام کے دوران ضروری حفاظتی سہولیات میسر آ سکیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ نظام کی دیکھ بھال، مرمت اور بحالی کے دوران لائن سٹاف کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی آلات کی دستیابی اور ان کا درست استعمال انتہائی ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں میپکو کے مختلف آپریشن سرکلوں اور کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ کے لئے سیفٹی بیلٹس، لائن مین ٹول بیگز اور ارتھ ریزسٹنس ٹیسٹرز مختص کرکے فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ حفاظتی آلات کی تقسیم اور دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے مؤثر اور درست استعمال کی بھی نگرانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...