نابینا افراد کو مساوی حقوق فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری :شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے۔۔۔
سفید چھڑی کے عالمی دن پر کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کو عزت، محبت اور مساوی حقوق فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی خودمختاری، خوداعتمادی اور محفوظ نقل و حرکت کی علامت ہے ۔ حکومت نابینا افراد کی تعلیم، روزگار اور آمدورفت کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرے اور سرکاری و نجی عمارتوں سمیت عوامی مقامات کو ان کے لیے قابل رسائی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments