سیف سٹی کی نشاندہی پر فینسی نمبر پلیٹس والی تین موٹر سائیکلیں بند
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )سیف سٹی کوٹ ادو کی نشاندہی پر پولیس نے فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے ،۔۔۔
نمبر پلیٹوں میں ردوبدل کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کرنے پر تین موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کر کے موٹر سائیکلیں بند کردیں۔ کارروائی کے دوران دو ہنڈا 70 سی سی اور ایک ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے سب انسپکٹر گلاب علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شوکت حسین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کالی پل کے قریب موضع پرہاڑ شرقی میں گشت اور جرائم کی پڑتال کر رہے تھے کہ سیف سٹی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی مشکوک نمبر پلیٹس کے حوالے سے نشاندہی کی گئی۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں غلام حیدر ولد غلام فرید سکنہ موضع ڈوگر کلاسرہ کو سرخ ہنڈا 70 سی سی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانے اور ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کرنے پر روکا گیا۔ دوسری کارروائی میں عابد حسین ولد خدا بخش سکنہ موضع کھیڑا کو سرخ ہنڈا 70 سی سی کی نمبر پلیٹ پر ہندسے 4 کو مبینہ طور پر مٹانے کے معاملے میں روکا گیا۔ پولیس کے مطابق وہ بھی ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکا۔ تیسری کارروائی میں محمد احسن ولد شبیر احمد سکنہ وارڈ نمبر 10 کوٹ ادو کو سیاہ ہنڈا 125 سی سی پر فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس پر رجسٹریشن نمبر کی جگہ ‘‘خان’’ لکھا ہوا تھا۔پولیس نے تینوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر متعلقہ شہریوں کے خلاف صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 97-A کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments