سوشل میڈیا پر مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ، خاتون سمیت 2افراد پر مقدمہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) تھانہ سٹی میلسی پولیس نے سوشل میڈیا پر مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر۔۔۔
خاتون سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 736/26 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو سے متعلق ہے ۔پولیس رپورٹ میں سب انسپکٹر محمد ساجد نے مؤقف اختیار کیا کہ دورانِ گشت انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی، جس میں ایک مرد اور نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرتے دکھایا گیا تھا، جبکہ ایک نامعلوم خاتون مبینہ طور پر ویڈیو بناتی نظر آرہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments