شادی کا وعدہ، مبینہ زیادتی اور 24 لاکھ ہتھیانے کا الزام، مقدمہ درج

 شادی کا وعدہ، مبینہ زیادتی اور 24 لاکھ ہتھیانے کا الزام، مقدمہ درج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) شادی کا وعدہ کرکے مبینہ زیادتی اور 24 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزامات پر تھانہ سٹی پولیس نے احمد نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔

پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تقریباً چھ سال قبل اس کی ملزم احمد سے موبائل فون کے ذریعے دوستی ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ قریبی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم نے اسے شادی کی یقین دہانی کروائی اور اپنے والدین سے بھی ملوایا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے نکاح کا وعدہ کرکے اسے متعدد بار مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ملزم احمد نے خاتون سے 24 لاکھ روپے بطور قرض حاصل کیے ، تاہم بعدازاں شادی سے انکار کردیا اور مبینہ طور پر رقم بھی واپس نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...