بنو قابل پروگرام:مفت آئی ٹی تربیت کے ٹیسٹ آج سے شروع
مرد امیدواروں کے ٹیسٹ آج ، خواتین کے کل ہوں گے : جاوید حسین کی گفتگو
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کے لیے فال سیشن 2026 کے داخلوں کے سلسلے میں مرد امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو آج جبکہ خواتین امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کل صبح 9 بجے منعقد ہوں گے ۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے صدر سید جاوید حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنو قابل پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے اہمیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایڈوانس ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایڈوانس گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس، کمپیوٹر و انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصول اور جنریٹو اے آئی سمیت مختلف کورسز کروائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments