گھر میں مبینہ ڈکیتی، خاتون سے زیادتی کی کوشش، بچی اغوا

 گھر میں مبینہ ڈکیتی، خاتون سے زیادتی کی کوشش، بچی اغوا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سنانواں میں گھر میں مبینہ ڈکیتی، خاتون سے زیادتی کی کوشش اور چار سالہ بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے ۔۔۔

، جہاں نامعلوم ملزمان گھر سے 70 ہزار روپے نقدی اور نصف تولہ طلائی زیورات بھی لے گئے ۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کے سربراہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں سنانواں کے رہائشی خادم حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ 13 اور 14 اکتوبر کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے دو نامعلوم ملزمان ان کے گھر میں داخل ہوئے ۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے ان کی 28 سالہ اہلیہ طاہرہ سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی اور ان کی چار سالہ کمسن بیٹی لاریب فاطمہ کو اغواء کر لیا۔ ملزمان مبینہ طور پر گھر سے 70 ہزار روپے نقدی اور نصف تولہ طلائی زیورات بھی چوری کرکے لے گئے ۔واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کی مدعیت میں پولیس تھانہ سنانواں نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...